ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل

اسد الدین اویسی کی موجودگی میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ نے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:47 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 5:37 PM IST

اترپردیش میں ہونے والے 2022 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اسد الدین اویسی کی موجودگی میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ نے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اے آئی ایم آئی ایم بہار کے بعد اب اتر پردیش میں بھی اپنی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہے۔ پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی تین روزہ دورے پر اتر پردیش پہنچے ہیں اور اس دوران وہ کئی اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل

منگل کے روز سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ شائستہ پروین اویسی کی موجودگی میں اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہوئے۔ اویسی نے اپنی کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو پر بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر اکھلیش اپنی حکومت کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کیس چلاتے تو یوگی کچھ نہیں کر پاتے لیکن سچ یہ ہے کہ کوئی نہیں چاہتا کہ مسلمان آگے بڑھیں اور ریاست کی قیادت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی اتر پردیش کے سہ روزہ دورہ پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'آج بھائی عتیق احمد کے خاندان کے افراد ہماری پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگ عتیق پر الزام لگاتے ہیں لیکن بی جے پی کے 116 رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے خلاف مقدمات ہیں۔'

اویسی نے کہا کہ 'جن رہنماؤں کے نام مظفرنگر فسادات میں آئے تھے ان کے مقدمات واپس لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرگیہ اور سینگر جیسے لیڈر مقبول ہوجاتے ہیں لیکن جب مختار اور عتیق احمد کا نام آتا ہے تو انہیں باہوبلی کہا جاتا ہے۔'

Last Updated : Sep 7, 2021, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.