ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ضلع اسپتال نے شہری علاقوں میں اسکریننگ اور مشاورت کے لیے 50 موبائل میڈیکل ٹیموں کو ہری جنڈی دکھا کر ہوم آئیسولیشن میں رہ رہے کورونا مریضوں کے لیے روانہ کیا گیا۔
یہ موبائل میڈیکل ٹیم شہری علاقوں میں ان لوگوں کی جانچ کرے گی جو کورونا مثبت مریض ہیں اور جو گھر پر ہی آئسولیشن میں رہ رہے ہیں یہ موبائل میڈیکل ٹیم ان متاثرہ مریضوں کی جانچ بھی کرے گی۔
انہیں ادویات سے متعلق مشورہ دے گی اور یہ تفتیش کرے گی کہ ہوم آئسولیشن کے دوران علاج سے ان پر کتنا اثر پڑ رہا ہے اور مریضوں کی اب کیسی حالت ہے اس ٹیم کے ذریعے تفتیش کرکے انہیں مناسب رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
مظفرنگر میڈیکل آفیسر نے اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع اسپتال سے 50 موبائل ٹیمیں روانہ کی گئی ہے جو شہر کی مختلف مقامات پر جا کر کورونا مثبت مریضوں کی طبیعت کا جائزہ لے گی۔
موبائل ٹیم جو ہوم آئسولیشن میں رہ کر اپنا علاج کر رہے ہیں ان کی چانج کرے گی اور انہیں ادویات سے متعلاق مشورہ دے گی اور یہ دیکھے گی کہ ہوم آئسولیشن میں رہنے کے بعد ان کو اس بیماری سے کتنا فائدہ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں آکسیجن سے لیس ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح