ETV Bharat / state

Islahe Muashra in Muzaffarnagar مظفر نگر میں اصلاح معاشرہ کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل

مظفر نگر میں اصلاح معاشرہ پروگرام کے لیے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ Committees for Islahe Muashra in Muzaffarnagar

Islahe Muashra in Muzaffarnagar
Islahe Muashra in Muzaffarnagar
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 12:44 PM IST

مظفّر نگر: جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے زیرِ اہتمام پورے ضلع میں علاقائی میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ضلع کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے محلہ جامعہ نگر میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے بعد ای ٹی وی بھارت اردو نے جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے ناظم اعلیٰ قاری ذاکر حسین سے ان پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ اس موقع پر قاری ذاکر حسین نے نامہ نگار سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت کا ایک بڑا طبقہ ارتداد کا شکار ہو چکا ہے۔ نوجوان کثیر تعداد میں نشہ کے عادی ہوگئے۔ لڑکیاں بے پردگی اور مخلوط تعلیم کی وجہ سے بے حیائی و فحاشی میں مبتلا ہیں۔ اگر علماء وعوام نے باہمی گہرا ربط بناکر اس کے سد باب کے لیے جہد مسلسل نہیں کی تو یہ ارتداد کی آگ بہت جلد ہماری بستیوں اور ہمارے گھروں میں غیر محسوس طریقے سے داخل ہوجائیں گی۔ Formation of Committees for Islahe Muashra in Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی دین ایمان کی حفاظت کے لیے مکمل پردہ کے اہتمام کے ساتھ مستورات کے پروگرام ہوں اور کھل کر ان کے سامنے حالات کو پیش کیا جائے اصلاح معاشرہ کے پروگرام عام کریں قاری ذاکر حسین نے کہا کہ مسجدوں میں آننے والے مسلمانوں کی تعداد صرف 10,15 فیصد ہے اور لوگ پروگرام انہیں نمازیوں کے بیچ کرتے ہیں۔ ضرورت ہے مسجد کی چہار دیواری کے باہر نکل کر عمومی محنت کی جائے اور نوجوانوں وعلماء کی مقامی اصلاحی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں نوجوانوں کے ذریعہ مسجد کے باہر بھی اصلاح معاشرہ کے پروگرام کیے جائیں۔ نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے منظم مکاتب کا قیام لازم اور ضروری ہے۔ موجودہ علماء ودانشوران قوم نے اگر قربانیاں پیش نہ کی اور نوجوانوں عورتوں وبچیوں کے و نسل نو کے دین و ایمان کے بچانے کے لیے جدوجہد نہ کی تو آنے والی نسلیں لعنتیں بھیجیں گی اور وہ دین ایمان پر باقی نہ رہ سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کے دینی تشخص کو بچانے کی جدوجہد ہر حال میں ضروری ہے۔ الحمدللہ ان پروگراموں کے ذریعے مختلف علاقوں میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام طے کیے گئے اصلاح معاشرہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور منظم مکاتب کے قیام کی ترتیب بنائی گئی نیز سدبھاؤنا منچ کے پروگرام طے ہوئے اور جمعیت علماء ہند کے اجلاس عام مورخہ 10,11,12 فروری کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنانے پر ہر طرح کا تعاون پیش کر نے پر یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر حافظ محمد اکرام قاری عبد الماجد، حاجی وسیم عالم، قاری محمد عادل، مولانا محمد ارشد، حافظ سلیم، مولانا گلزار، مولانا محمد احمد، مولانا محمد ندیم، صوفی عبداللہ ،مولانا سمیع اللہ ،مولانا عمار ،مولانا عبد القیوم ،قاری بلال ،بھائی معتصم ،محمد شبلی ،قاری ساجد اورحافظ اکرم وغیرہ حضرات شریک رہے۔

مظفر نگر میں اصلاح معاشرہ کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کا ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.