ETV Bharat / state

Gangeshwar Dutt دکانداروں کے دھرنے کو زبردستی ہٹانا جمہوریت کا قتل: گنگیشور دت

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 3:47 PM IST

دکانداروں کے مسائل، جائز مطالبات اور ان کے حقوق دلانے کے سلسلے میں اسٹریٹ وینڈرس ورکرز یونین CITU کے بینر تلے نوئیڈا اتھارٹی آفس سیکٹر-6 کے سامنے 13 ویں دن بھی دھرنا دیا گیا۔ اس دھرنے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔

دکانداروں کے دھرنے کو زبردستی ہٹانا جمہوریت کا قتل ہے: گنگیشور دت

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع نوئیڈا اتھارٹی آفس کے سامنے سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سیٹو نے دکاندار کے مسائل اور مطالبت کو لے کر احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔اس دھرنے میں اسٹریٹ وینڈرز کے کارکنان اور متاثرین نے شرکت کی ۔نوئیڈا پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دھرنا ختم کرایا۔ پولیس نے نہ صرف دھرنا ختم کرایا بلکہ جھنڈا، بینر، مائیک اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی اس کارروائی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کے فون بھی چھین لئے گئے تھے۔ تاہم ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے بعد فون واپس کرد یئے گئے۔

اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر گنگیشور دت شرما نے پولیس کی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی نظام اور جمہوریت کا قتل ہے، ہماری لڑائی قانون کے نفاذ کے لئے ہے، اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دکانداروں کے روزگار پر حملہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار کے منصفانہ مطالبات اور اپنے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بجائے پولیس کے ذریعے دکانداروں کی تحریک کو دبانا چاہتے ہیں لیکن شاید وہ یہ بھول رہی ہیں کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی تحریک کو ظلم و ستم سے دبانے کی کوشش کی گئی تب تب تحریک مزید تیز ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:The Accused Embarrassed Noida Police پریس کانفرنس میں ملزمین نے نوئیڈا پولیس کے الزامات کو مسترد کر دیا

انہوں نے تحریک میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونین تحریک جاری رکھے گی، تحریک کا خاکہ طے کرنے کے لئے کل CITU آفس میں یونین کے اراکین کا اجلاس ہوگا۔ اسٹریٹ وینڈر ورکرس یونین کی صدر پونم دیوی نے کہا کہ جب اتھارٹی روزگار نہیں دے سکتی تو پھر وہ ہمارا روزگار کیوں چھین رہی ہے۔ ہم مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے اور تحریک کو تیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.