نوئیڈا میں ہولی کے تہوار کے پیش نظر اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کو روکنے اور خالص اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔
چھاپے ماری کے دوران مختلف دکانوں اور اسٹور سے پنیر، نمکیں، بوندی میکسچر، سرسوں کا تیل اور دیگر اشیا کے نمونے لے کر اسے لکھنؤ ٹیسٹ کے لیے بھج دیا گیا۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف تہواروں کے موقع پر ہی اس طرح کی کارروائی سے ملاوٹ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ پورے سال وقفہ وقفہ سے اس طرح کی کارروائی کرتی رہے تاکہ دکان داروں میں قانون کا ڈر پیدا ہو اور وہ ملاوٹ سے باز رہیں۔
ڈسٹرکٹ نامزد افسر سنجے شرما کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر ہولی کے تہوار کے پیش نظر ضلع میں کھانے پینے کی اشیا کی جانچ کے لیے یہ مہم چلائی جارہی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔