ETV Bharat / state

مرادآباد میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے خلاف فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی - فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی

اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفیکیشن کے نشان لگے مصنوعات پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پوری ریاست میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے خلاف فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ نے مرادآباد کے سول لائن تھانہ علاقے کے پیلی کوٹھی پر واقع ایز مائی گراسری اسٹور پر چھاپے ماری کی۔ Action Against Halal Certified Product In Moradadabad

مرادآباد میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے خلاف فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 6:12 PM IST

مرادآباد میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے خلاف فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی

مرادآباد: اتر پردیش کی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن کے نشان لگے مصنوعات کو بین کر دیا ہے۔ اور اس کو لے کر پورے اتر پردیش میں کاروائی کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج مرادآباد میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ نے مرادآباد کے سول لائن تھانہ علاقے کے پیلی کوٹھی پر واقع ایز مائی گراسری اسٹور پر چھاپے ماری کی اور حلال نشان لگے مصنوعات کو ضبط کر لیا۔

حکومت اتر پردیش کی جانب سے حلال نشان لگی مصنوعات کی روک لگنے کے بعد مرادآباد میں اس کاروائی کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بڑی کاروائی مانا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی چھوٹی موٹی چھاپے ماری شہر میں کی جا رہی تھی مگر اس چھاپے ماری کو بڑی چھاپے ماری بتایا جا رہا ہے۔ جس میں ضبط مصنوعات کو حاصل کرکے ان کو سیل کر دیا گیا ہے اور نمونے کے لیے بھیج دیا ہے۔

اس متعلق جانکاری دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ نے بتایا کہ اج سول لائنز تھانہ علاقے میں پیلی کوٹھی پر اشت لکشمی کمپلیکس میں واقع ایز مائی گروسری شاپنگ مال پر ہماری ٹیم کے ذریعے چھاپے ماری کی گئی جس میں بڑی تعداد میں حلال سرٹیفیکیشن کے نشان والے مصنوعات کو برآمد کیا گیا اور اس پر وائی کرتے ہوئے حلال کا نشان لگے مصنوعات کو ضبط کر لیا گیا ہے اور اُن پر سيل لگانے کی کارروائی کے بعد ان مصنوعات کو جانچ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حلال سرٹیفیکیٹ والی مصنوعات پر پابندی سیاسی ہتھکنڈہ: رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ہوئی کاروائی میں یہ سب سے بڑی کاروائی ہے جس میں تقریبا 12 پروڈکٹس کو ضبط کر کے سیل کر دیا گیا ہے جس میں بیکری کے مصنوعات اور ڈرائی فروٹس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا نمونوں کی جانچ انے کے بعد اس پر مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.