بے ہٹ مسجد کے شاہی امام مولانا راشد قاسمی نے کہا کہ عید کا تہوار اسلامک تہوار ہے جیسے اور تہوار منائے جاتے ہیں لیکن اسلام کا یہ تہوار ایک عبادت ہے مکمل عبادت ہونے کی خوشی میں ہم لوگ اللہ کی بارگاہ میں روزے پورے کرنے کے بعد عید الفطر کی نماز پڑھ کر شکرانہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا کے دور میں ملک کے قانون پر عمل کریں ، جس طرح ہم نے رمضان میں لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کیا اسی طرح عید کے موقع پر بھی قانون کا خیال رکھا جائے۔ اور گھروں پر ہی نماز ادا کریں۔