پہاڑی علاقوں میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے متعدد ندیاں کے آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ پہاڑوں پر مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں کے کئی گاؤں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد بریلی شاہراہ پر سیلاب کا پانی آجانے کی وجہ سے گھنٹوں جام لگا رہتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جاکر موقع کا معائنہ کیا تو چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آرہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آگرہ: پرینکا گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اچانک پانی آجانے کی وجہ سے ہمارے گھر ڈوب گئے ہیں اور بھاری نقصان ہوا ہے۔ سیلاب متاثر علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔