ETV Bharat / state

Five Prisoners Released From Saharanpur Jail: سہارنپور جیل سے پانچ قیدی رہا

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 7:55 PM IST

سہارنپور جیل میں بند پانچ قیدیوں کی سزا پورے ہونے پر آج رہا کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کی مختلف جیلوں میں بند 136 دیگر قیدیوں کو بھی آج رہا کیا گیا۔ Five prisoners Released from Saharanpur jail ہے۔

سہارنپور جیل سے پانچ قیدی رہا
سہارنپور جیل سے پانچ قیدی رہا

سہارنپور جیل میں بند پانچ قیدیوں کے سزا پورے ہونے پر آج رہا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ریاست کی مختلف جیلوں میں بند 136 دیگر قیدیوں کو بھی آج رہا کیا گیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث جیل سے رہا نہیں کیا جارہا تھا تاہم انسانی ہمدردی کے نقطۂ نظر سے آج ان قیدیوں کو رہا کردیا گیا Five prisoners Released from Saharanpur jail ہے۔ سہارنپور کے یہ تمام قیدی مختلف مقدمات میں جیل میں بند تھے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی سزا میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا، بجلی چوری جیسے مقدمات میں جیل میں بند رحمان نے بتایا کہ وہ گزشتہ 32 ماہ سے جیل میں بند تھا اس کا کوئی نہیں ہے جو جرمانہ ادا کرکے اسے جیل سے رہا کروائے، تاہم اب حکومت نے اس کی مدد کی ہے اور اب وہ یہاں سے رہا ہوکر گھر جائے گا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں ایک اور نوجوان گینگسٹر کے معاملے میں گزشتہ 28 ماہ سے جیل میں بند تھا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اس کی سزا میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، تاہم اب وہ حکومت کی مدد سے جیل سے رہا ہوکر اپنے گھر جارہا ہے۔ اس نے اتر پردیش حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کبھی کوئی جرم نہیں کریں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.