ETV Bharat / state

'نمازعید الضحی پانچ افراد ہی ادا کریں گے' - Eid-ul-Adha prayers

ریاستی حکومت کی جانب سے اترپردیش میں ہر ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ جس پر گذشتہ دو ہفتوں سے عمل بھی کیا جارہا ہے۔

رامپور: 'مساجد میں نماز عید الضحی پانچ افراد ہی ادا کریں گے'

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:10 PM IST

آئندہ یکم اگست کو عید الاضحی بھی ہفتہ کے روز ہی ہے۔ جہاں ایک طرف فرزندان توحید پورے جزبہ ایمانی کے ساتھ عید الاضحی کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو وہیں دوسری جانب اس بات کو لیکر فکر مند بھی ہیں کہ کس طرح وہ عید الاضحی کی نماز ادا کریں گے اور سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کے لیے کس طرح قربانی کا اہتمام کریں گے۔

ویسے تو عید کے تہوار اور قربانی کو لیکر ریاستی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنس جاری کی جا چکی ہیں لیکن ابھی رامپور ضلع انتظامیہ نے اس متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے کہ وہ ضلع میں کس طرح عید کی نماز اور قربانی کا اہتمام کرائیں گے۔

وہیں علماء رامپور کی جانب سے بھی ابھی تک اس بات کو لیکر رخ صاف نہیں ہو سکا کہ وہ حکام سے اس متعلق کیا بات چیت کر رہے ہیں جس سے وضاحت ہو سکے کہ کس طرح عید کا اہتمام کیا جائے گا۔

جامع مسجد رامپور کے امام مولانا مفتی محبوب علی سے خصوصی بات چیت

انہی تمام باتوں کو لیکر آج نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جامع مسجد رامپور کے امام مولانا مفتی محبوب علی سے خصوصی بات چیت کی۔

انہوں نے بات چیت کے دوران بتایا کہ رامپور میں نماز گذشتہ عید کی ہی طرح پانچ افراد ہی نماز ادا کریں گے باقی تمام افراد گھر پر ہی نماز کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ علماء رامپور کی میٹنگ ہفتہ کے روز ہے اس میٹنگ کے بعد ہی صحیح طور پر کہا جا سکے گا کہ قربانی کا اہتمام کیسے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.