ETV Bharat / state

Road Accident in Raebareli: رائے بریلی میں سڑک حادثہ، دو بچوں سمیت پانچ ہلاک - بھدوکھر سڑک حادثہ

ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر تھانہ علاقے کے لکھنؤ پریاگ راج نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جب کہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ Car And Dumper Collision In Raebareli

رائے بریلی میں سڑک حادثہ، دو بچوں سمیت پانچ ہلاک

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 9:25 AM IST

رائے بریلی: ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر تھانہ علاقے میں لکھنؤ پریاگ راج قومی شاہراہ پر منگل کی دیر رات دریا پور کے قریب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ایک کار پر الٹ گیا۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ Five died including two children in Raebareli road accident

گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے کار میں سوار تمام افراد کو باہر نکالا۔ تین زخمیوں کو ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ساتھ ہی ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ معلومات کے مطابق دیر رات بھدوکھر تھانہ علاقہ کے دریا پور کے قریب ایک ٹرک کار پر الٹ گیا۔ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے۔ گاڑی میں پھنسے لوگوں کی چیخ و پکار سن کر لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن وہ گاڑی سے باہر نہیں نکال سکے۔ Bhadokhar road accident

یہ بھی پڑھیں: Ramnagar Accident: سیاحوں سے بھری کار ندی میں گرنے سے نو افراد ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، سب کو باہر نکال کر اسپتال لے گئی۔ ہسپتال میں ڈاکٹر نے دو بچوں سمیت پانچ کو مردہ قرار دے دیا۔ ایک زخمی کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا جب کہ دو کی حالت نازک بتایا جا رہا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت راکیش اگروال، سونم اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں میاں بیوی تھے۔ ریانش، رائشا اور ان کی ماں روچیکا اگروال کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام 8 لوگ ڈھابے پر کھانا کھانے کے لیے نکلے تھے۔ واپسی پر ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.