ETV Bharat / state

Muharram Procession عزائے امام حسینؑ نجات کا بہترین ذریعہ ہے: مولانا کلب جواد نقوی - moulana kalbe jawad on muharram procession

دنیا بھر میں اسلامی سال کے پہلے مہینہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو یوم عاشورہ کہا جاتا ہے اس دن شیعہ حضرات حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں جلوس نکالتے ہیں۔ Muharram Procession

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:36 PM IST

لکھنؤ: امام باڑہ غفران مآب میں پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے عزاداری اور فرش عزا کی اہمیت و عظمت پر خطاب کیا۔ مولانا نے کہاکہ عزائے امام حسینؑ نجات کا بہترین ذریعہ ہے، اس لئے اخلاص کے ساتھ عزاداری کا انعقاد کرنا چاہیے۔ مولانا نے احادیث ائمہؑ کی روشنی میں فرش عزا کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عزا کے چودہ نام امام جعفر صادق علیہ السلام نے بتلائے ہیں جن سے فرش عزا کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ اس مجلس حسینؑ کو ملائکہ کے نزول کی جگہ درود کا مقام اور میدان عرفات سے تعبیر کیا گیا ہے۔

مجلس کے آغاز میں مولانا نے امام باڑہ غفران مآب کے بانی آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآبؒ کے بارے میں بیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ جس عہد میں ہندوستان میں شیعوں کی بحیثیت قوم کے کوئی پہچان نہیں تھی، اس وقت حضرت غفران مآب نے شیعوں کو بحیثیت قوم کے الگ شناخت دی۔ عزاداری کے خدوخال متعین کئے۔ نماز جمعہ و جماعت کا قیام کیا۔ مکتب تشیع کے فروغ کے لئے متعدد کتابیں لکھیں۔

مزید پڑھیں: بی بی کے علم کے جلوس کی تاریخ

حضرت غفران مآب نے ایسےشاگرد تیار کئے جنہوں نے پورے ہندوستان میں مکتب تشیع کی ترویج و تبلیغ کی۔ مولانا نے کہاکہ حضرت غفران مآب تبلیغ دین میں کبھی کسی حکومت اور بادشاہ سے مرعوب نہیں ہوئے۔ یہی روش ان کے بیٹوں نے برقرار رکھی۔ اس کے بعد مولانا نے امام حسینؑ کے مدینے سے سفر کے اسباب اور کوفے کے سیاسی حالات پر تقریر کی۔ مجلس کے آخر میں مولانا نے سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل کی کوفے میں مظلومیت اور عبیداللہ ابن زیاد کے ظلم و ستم کو بیان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.