بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اس سال کے مانسون کی پہلی تیز بارش نے سخت گرمی سے راحت دی ہے۔ یہاں برسات کے موسم کے باوجود، اب تک بارش نہ ہونا، اور اب بارش کا شروع ہونا زراعت اور کسان دونوں کے لیے خوشی کا پیغام ہے۔
اترپردیش کے موسم کے حوالے سے بات کی جائے، تو یہاں مارچ اور اپریل کا موسم 'موسم بہار' ہوتا ہے۔ اس کے بعد مئی اور جون میں 'موسم گرما' یعنی گرمی کا موسم اور پھر جولائی اور اگست میں 'مانسون' کی آمد ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بدایوں سمیت ریاست کے متعدد اضلاع میں بارش نہ ہونے سے سخت گرمی بڑھ گئی تھی لیکن گزشتہ روز ہوئی تیز بارش کے سبب زراعت اور کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش میں آسمانی بجلی کا قہر، 41 افراد ہلاک
آپ کو بتادیں کہ ضلع بدایوں میں موسم گرما میں درجہ حرارت 22 سے 46 ڈگری سیلسیس تک رہتا ہے لیکن بارش کی شروعات نے موسم میں ہونے والی گرمی سے راحت دی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بدایوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے گرمی سے راحت ملی ہے۔ اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ تیز بارش کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔