ETV Bharat / state

Firing at AMU Medical College Canteen اے ایم یو میڈیکل کالج کی کینٹین میں فائرنگ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کی کینٹین پر گزشتہ شب تقریبا پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ میں کسی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کینٹین مالک کی تحریر کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ There is no casualties in the firing in the canteen of Aligarh Muslim University Medical College

اے ایم یو میڈیکل کالج کی کینٹین میں فائرنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 12:03 PM IST

Updated : Sep 4, 2023, 2:20 PM IST

اے ایم یو میڈیکل کالج کی کینٹین میں فائرنگ

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں اس وقت افرا تفری اور دہشت کا ماحول ہوگیا جس وقت میڈیکل کالج کی نئی اور پرانی عمارت کے درمیان مسجد کے قریب کینٹین پر تقریبا پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینٹین کے کاؤنٹر کے قریب آکر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی جس کے بعد موقع پر موجود لوگ بھاگ گئے، فائرنگ سے کینٹین کے کاؤنٹر کے شیشہ ٹوٹے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

کل رات کی فائرنگ سے یونیورسٹی کیمپس اور میڈیکل کالج کے حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ فائرنگ میں کسی بھی شخص کی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے لیکن فائرنگ میں کسی بھی شخص کی جان بھی جا سکتی تھی۔ میڈیکل کالج کی کینٹین سے متعلق علیگڑھ سرکل آفیسر (سی او) اشوک کمار کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کینٹین مالک کی تحریر کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

سی او اشوک کمار کے مطابق فائرنگ کی وجہ پیسوں کا لین دین بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والوں میں اے ایم یو کا طالب علم شامل نہیں ہے، کچھ باہر کے لوگوں نے ہی فائرنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں دو مرتبہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ہڑتال ہو چکی ہے اور مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے میں کیڑے بھی نکلے تھے جس کے بعد تیمارداروں کے ہنگامہ کے بعد کھانے کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 4, 2023, 2:20 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.