ETV Bharat / state

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو لٹیرے زخمی - دو شرپسند زخمی

گریٹر نوئیڈا کے تھانہ جارچہ علاقے میں الٹرا پولیس چوکی کے پاس گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس اور موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کے مابین فائرنگ میں دو شرپسند زخمی ہوگئے۔

Firing between police and miscreants
پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو لٹیرے زخمی و گرفتار
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 1:30 PM IST

پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اس کی شناخت انکیت اور راجیش کے نام سے ہوئی۔ بدمعاش کے قبضے سے چند روز قبل پولیس اسٹیشن جارچہ ہوئی لوٹ کے 50ہزار اور ٹیبلٹ کے ساتھ بغیر نمبر کی بائیک دو طمنچہ اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

زون 3 کے ڈی سی پی راجیش کمار نے بتایا کہ پولیس ٹیم جارچہ زون الٹرا پولیس چوکی کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اسے اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل سوار بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں گھوم رہے ہیں۔

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو لٹیرے زخمی و گرفتار

تفتیش کے دوران پولیس ٹیم کو ایک موٹرسائیکل دکھائی دی۔ جس پر 2 افراد سوار تھے۔ جب پولیس نے موٹرسائیکل کو تفتیش کے لیے روکنا چاہا تو موٹرسائیکل پر سوار شرپسند فرار ہونے لگے ، پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا ، اسی دوران شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں شرپسند زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو گرفتار کرلیا اوراسے ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران زخمی شرپسندوں کی شناخت انکیت اور راجیش کے نام سے ہوئی ہے ،یہ دونوں شاطر مجرم ہیں ، انکیت شاملی کا رہائشی ہے ، راجیش کا تعلق ٹرونکا سٹی غازی آباد سے ہے۔ دونوں کے نوئیڈا این سی آر میں ایک درجن سے زیادہ مقدمے چل رہے ہیں۔ ڈکیتی اور گینگسٹر میں یہ دونوں پہلے ہی جیل جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.