ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا: کیمیکل کمپنی میں شدید آتشزدگی

گریٹر نوئیڈا کے سورج پور صنعتی علاقہ میں واقع کیمیکل کمپنی میں اچانک دھماکہ کے ساتھ آگ لگ گئی۔ کمپنی میں کیمیکلز کی وجہ سے آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔ حالانکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

fire broke out in chemical factory in greater noida
کیمیکل کمپنی میں شدید آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 2:32 PM IST

کمپنی میں رکھے کیمیکل کے ڈرم بم کے گولے کی طرح پھٹنے لگے جب کہ چاروں طرف دھواں دھواں ہوگیا۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس نے احتیاطی طور پر آس پاس کی کمپنیوں کو خالی کرالیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

اچانک آتشزدگی سے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری فائر فائٹرز کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اس بھیانک آگ میں کمپنی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

madrasa collapsed: بانکا میں زبردست دھماکے کی وجہ سے مدرسہ منہدم

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ گوتم بودھ نگر کے چیف فائر آفیسر (سی ایف او) ارون کمار سنگھ کے مطابق آگ آر ایس کیمیکل نامی کمپنی میں لگی۔ اس کمپنی میں تھینر (کیمیکل) کا کام ہوتا تھا۔ جو انتہائی آتش گیر مادہ ہوتا ہے۔ آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ کمپنی 1 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.