ETV Bharat / state

فیروزآباد: کار شو روم میں آتشزدگی - کملیش آٹو وہیلس

تاہم ابھی تک اس آگ میں ہونے والے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

فیروزآباد: کار شو روم میں آتشزدگی
فیروزآباد: کار شو روم میں آتشزدگی
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 10:04 AM IST

اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ایک کار کے شو روم میں آگ لگ گئی۔

اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی، فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ضلع کے لائن پار تھانہ علاقے میں جمعہ کو کار کے شو روم میں بھیانک آگ لگ گئی، آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم ابھی تک اس آگ میں ہونے والے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

میرا چورہے کے پاس کملیش آٹو وہیلس کے نام سے مہیندرا کی ایجنسی ہے، جمعہ کو دوپہر اس ایجنسی میں بھیانک آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے ٹونڈالا اور شیکوہ آباد سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلائی گئی، موقع پر مقامی پولیس کے علاوہ سٹی مجسٹریٹ بھی پہنچے۔

شوروم کے پیچھے حصے میں رکھے سامان میں آگ لگی تھی،چیف فائر آفیسر جسویر سنگھ نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پلاسٹک کے سامان میں آگ لگی تھی۔ آگ میں ہونے والے نقصان سے متعلق معلومات صرف شوروم کے مالک سے حاصل ہوسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.