ETV Bharat / state

فائر بریگیڈ گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت - فائر بریگیڈ گاڑی کا ڈرائیور

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں فائر بریگیڈ گاڑی کی زد میں آنے سے بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

noida accident
noida accident
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 10:30 PM IST

یہ حادثہ شہر کے تھانہ فیس 2 کے ڈی 39 کمپنی کے باہر سڑک پر پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا۔

فائر بریگیڈ گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت

ہلاک نوجوان کا نام منوج وشو کرما تھا اور وہ اتر پردیش کے چندولی میں رہتا تھا۔ وہ بذریعہ موٹر سائیکل ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ گاڑی کا ڈرائیور شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا اور اس نے وردی بھی نہیں پہنی تھی لیکن حادثے کے بعد اس نے فوراً یونیفارم پہن لیا۔

حادثے کے بعد قریبی کمپنیوں کے ملازمین اکٹھا ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور: سڑک حادثے میں مزدور کی موت

پولیس کے مطابق لواحقین کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر کے فائر بریگیڈ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.