ETV Bharat / state

Power Storage Centre Gutted مظفر نگر پاور اسٹوریج سنٹر میں بھیانک آتشزدگی - محکمہ بجلی کے اسٹوریج سینٹر

مظفر نگر کے محکمہ بجلی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب پاور اسٹوریج سنٹر میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس واقعے کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

مظفر نگر پاور اسٹوریج سنٹر میں لگی بھیانک آگ

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 12:40 PM IST

مظفر نگر پاور اسٹوریج سنٹر میں لگی بھیانک آگ

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع محکمہ بجلی کے اسٹوریج سینٹر میں اچانک سے بھیانک آگ لگ گئی۔ اس سے محکمہ اور اس کے اطراف کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں پورے اسٹوریج سینٹر کو اپنی زد میں لے لیا۔ پاور اسٹوریج سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتی ہی فائر بریگیڈ کے انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قاپو پانے کی کوشش شروع کردی۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ قیاس آرائی ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پاور اسٹوریج میں آگ لگی ہوگی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گرمی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے میں کسی کت زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

بجلی محکمے میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بجلی کے سامان کا ذخیرہ کرنے والے مرکز (پاور اسٹوریج سنٹر) میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس نے چند ہی منٹوں میں پورے سینٹر کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں کے ساتھ فائر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ لیکن آگ اتنی بڑی تھی کہ قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرنا پڑا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پر قابو پانے تک مرکز میں رکھی تقریب کروڑوں روپے مالیت کی تاریں اور ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایم ڈی بجلی محکمہ بھی موقعے پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Encounter Between Police And Miscreants پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی، دوسرا گرفتار

فائر بریگیڈ افسر آر کے یادو نے سہارنپور ضلع کے دیوبند اور جنسٹھ کھتولی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بلایا اور پھر ساڑھے چار گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پر قابو پانے تک مرکز میں رکھی کروڑوں روپے مالیت کی تاریں اور ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہو گئے۔ محکمہ بجلی میرٹھ کے ع ایم ڈی اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ڈی ایم نے بتایا کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔پاور اسٹوریج سنٹرمیں موجود تاروں اور ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.