نوئیڈا:اتر پردیش نوئیڈا کے فیز 2 کوتوالی علاقے میں واقع گیجھا گاؤں میں واقع پلاسٹک کے گودام میں بھیانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Fire Break Out In Big Market In Noida In Uttar Pradesh
پلاسٹک کے گودام میں آگ لگی:
یہ گودام بازار کے وسط میں واقع ہے۔وہیں دوسرا گودام بھی تھا جہاں قریب ایک درجن ای رکشہ کھڑے تھے ان میں اگر آگ پکڑتی تو قابو پانا مشکل تھا تاہم وقت رہتا ہے اس پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں:UP Death Custody حراست میں موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکار معطل
اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آگ کیسے لگی۔ تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔Fire Break Out In Big Market In Noida In Uttar Pradesh