ETV Bharat / state

سنبھل: ایس پی رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق کے خلاف غداری کا کیس درج

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بارے میں ایک حیران کن بیان دیا ہے۔

سنبھل: ایس پی رکن پارلیمان شفیق الرحمن کے خلاف وطن غداری کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 2:46 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق پر طالبان کی حمایت میں بیان دینے پر وطن سے غداری کا کیس درج کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بارے میں ایک حیران کن بیان دیا تھا۔

سنبھل: ایس پی رکن پارلیمان شفیق الرحمن کے خلاف وطن غداری کا مقدمہ درج

اس معاملے میں بدھ کو سنبھل پولیس نے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ اب یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ اس پر سیاسی تبصرے بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اتر پردیش بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ 'یوگی حکومت طالبان کے حامیوں پر بہت سخت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے معاملے پر بائیڈن اور جانسن جی-7 میٹنگ بلانے پر متفق

شفیق الرحمٰن برق نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کی حمایت کی۔ طالبان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے برق نے افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کو آزادی کی جنگ قرار دیا۔ برق نے کہا کہ 'طالبان افغان عوام کی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں۔ افغانستان کی آزادی اس کا اپنا مسئلہ ہے۔ افغانستان میں امریکی حکومت کیوں؟ طالبان وہاں کی طاقت ہے اور افغان عوام اس کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.