لکھنئو ضلع انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہوٹل تاج کوعارضی طور پراگلے حکم تک بند کر دیا ہے۔ غورطلب ہے کہ گلوکارہ کنیکا کپور ہوٹل تاج کی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ کنیکا کپور کورونا وائرس مثبت پائی گئی ہیں۔
ڈی ایم کا یہ حکم فوری طور سے عمل میں آئے گا۔
بتا دیں کہ کنیکا کپور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 269،182، 270 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کنیکا کپور کے خلاف ایمرجنسی حالات میں اپنی بیماری چھپانے اور لاپرواہی برتنے کو لیکر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔