رامپور سے موجودہ رکن پارلیمان اعظم خان کے اہل خانہ کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کے خلاف کوتوالی سوار میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ عبداللہ خان رامپور کی 34 سوار اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
سوار علاقے سے الیکشن لڑتے وقت عبداللہ خان کے ذریعے الیکشن کمیشن کے حلف نامے میں غلط پیدائش کی تاریخ داخل کیے جانے کے معاملے میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 125 اے کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں غلط معلومات دینے اور حلف نامے میں غلط تفصیلات دیے جانے کی شکایت سابق وزیر نواب کاظم علی خان نے الیکشن کمیشن سے کی تھی۔ نواب کاظم علی خان کے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خط کی بنیاد پر اب ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
سوار کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یامونادھر چوہان نے کہا کہ ہائی کورٹ الہ آباد کے ذریعہ 2017 اسمبلی انتخابات کے تعلق سے جاری کردہ حکم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے حکم منظور کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
عربی اور فارسی مسابقتی امتحان سے باہر، دانشوران قوم نے کیا کہا؟
اس کے بعد چیف الیکشن آفس اترپردیش کے ذریعے ایک خط و کتابت ہوئی۔ اس میں 2017 کے الیکشن میں عبداللہ اعظم کے ذریعے پیدائش کے تعلق سے غلط حلف نامہ دیے جانے کی وجہ سے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 125 اے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ اسی حکم پر کارروائی کرنے سے متعلق ایک خط موصول ہوا۔ اسی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔