ETV Bharat / state

بھیم آرمی سربراہ سمیت 500 کارکنان کے خلاف مقدمہ - بھیم آرمی پر مقدمہ در

سہارنپور میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر اجازت گاڑیوں کے قافلے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

سہارنپور میں پولیس نے لاک ڈاؤں کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر اجازت گاڑیوں کے قافلے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر اور ان کے تقریباً 500 حامیوں کے خلاف پولیس نے لاک ڈاؤں کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر اجازت 100 سے زیادہ گاڑیوں کا قافلہ لے کر جانے اور پروگرام میں پہنچے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) ونیت بھٹانگر نے بتایا کہ چندر شیکھر نے آزاد سماج پارٹی کے دفتر کا بغیر اجازت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ تقریباً 500 افراد نے شرکت کی تھی۔

سہارنپور پولیس چوکی انچارج رادھے شیام بھاٹی کی تحریر پر بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر، صدر ونے رتن، پروین گوتم اور دو عہدیداروں کے خلاف نامزد جبکہ 500 نامعلوم حامیوں کے خلاف صدر کوتوالی میں دفعات 188، 269، 270، 341 اور وبائی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سہارنپور کے دہلی روڈ واقع پیرا ماؤنٹ اکالون کے نزدیک منگل کی آزاد سماج پارٹی کے دفتر کا چندر شیکھر کی جانب سے افتتاح کیا گیا، اور بھیم آرمی کایوم تاسیس منایا گیا، جس کی انتظامیہ سے کوئی بھی اجازت نہیں طلب کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.