ETV Bharat / state

Govt Land Case ایس پی لیڈرسمیت آٹھ پر ایف آئی آر

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 10:58 PM IST

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر سرکاری زمین فروخت کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے ایک لیڈر سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بریلی: ایس پی لیڈر و سابق ضلع سکریٹری نریش پال گپتا، ان کے بیٹے ستیش چندر گپتا سمیت آٹھ پر نگر پالیکا فرید پور کی سرکاری ملکیت کو کھرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزمین نے پٹے کی زدمین کو فرضی دستاویزکی بنیاد پر خریدو فرخت کی ہے۔ ایس پی دیہات بریلی راجکمار اگروال نے ہفتہ کو بتایا کہ نگر پالیکا فرید پور جائیداد کلرک مہیدر پال سنگھ کی جانب سے مذکورہ بالا آٹھوں ملزمین کے خلاف فرید پور تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ایس پی لیڈر نے نریش پال گپتا کے خلاف 14مقدمے درج ہیں۔ اس کی ہسٹری شیٹ کھلی ہوئی ہے۔

فرید پور باشندہ سوم پال راتھور وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) شہر صدر ہیں۔ سومپال راٹھور نے 14فروری کو فرید پور ایس ڈی ایم کو ایک خط دے کر شکایت کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ گرام سرائے قصبہ کی سرکاری زمین جو ہیرالال، سکھ لال، بدھ سین گنگا دین، راجندر اور جاگن لال کو پٹے پر دی گئی تھی۔

الزام تھا کہ اسی زمین کو نریش پال گپتا، ان کے بیٹے ستیش چندر گپتا نے سازش کر کے دھوکہ دھڑی،شعبدہ بازی اور فرضی دستاویزر تیار کر کے بے ایمانی کی نیت سے سرکاری ملکیت غیر قانونی طریقے سے فروخت کر کے کھرد برد کردیا ہے۔ اسی شکایت پر 27مارچ کو ایس ڈی ایم فرید پور پارول ترار نے علاقائی لیکھ پال اور قانون گو سے پیمائش کرائی تھی۔ جس میں پورے معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے زمیں دوز دفتر سے 70 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.