ETV Bharat / state

جامعہ میں ثقافتی پروگرام - JMI actively participate

Fine Arts students and teachers of JMI actively participate in Art Festival under جامعہ ملیہ اسلامیہ میں للت کلا اکیڈمی اور این ڈی ایم سی وزارت ثقافت ہندکی جانب سے منعقدہ آرٹ فیسٹول میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹس کے فیکلٹی،طلبا اوراور المنائی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جامعہ میں ثقافتی پروگرام
جامعہ میں ثقافتی پروگرام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 5:30 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں للت کلا اکیڈمی اور این ڈی ایم سی وزارت ثقافت ہند کی جانب سے منعقدہ آرٹ فیسٹول میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹس کے فیکلٹی،طلبا اوراور المنائی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ المنائی کے ساتھ ساتھ فیکلٹی کے دوسرے شعبہ جات کے طلبا اور بنیادی سطح سے لے کر پی ایچ ڈی اسکالروں تک نے ترقی یافتہ بھارت کے سلسلے میں اپنے افکار و خیالات ظاہر کرنے اور اس بحث کو اور بھی تابندگی عطا کرنے کے لیے ایک ساتھ آئے۔ انھوں نے یہاں کے پروگراموں میں فکر انگیز مباحثوں میں ہی حصہ نہیں لیا بلکہ ایسا معلوم ہورہا تھا کہ وہ یہاں سے کبھی جدا ہی نہیں ہوئے تھے۔

یہ پروگرام اپنی نوعیت کا انوکھا اور منفرد پروگرام تھا جس میں ہائی اسکول،کالج کے طلبا اور ساتھ ہی مختلف علوم و فنون کے ماہرین ’ترقی یافتہ بھارت کے بڑھتے قدم‘ کاجشن منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔چوبیس سو ماہرین نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر تخلیقی افضلیت کا مظاہرہ کیا اور یقینی طورپر اس سے سال کا انتہائی خوب صورت جمالیاتی آغاز ہوا ہے۔ سینئر اور ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فن کاروں کے درمیان حوصلہ افزا بات چیت رہی جس میں فن سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان سینئر ماہرین کی مہارتوں سے مستفید ہورہے تھے اور سینئر ماہرین نوجوانوں اور ہائی اسکول نوخیز فن کاروں میں آموزش کی امنگ کو محسوس کررہے تھے اور کالج کی آنکھوں سے اس کا نظارہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پریس کی آزادی پر لٹکتی برہنہ تلوار

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی اراکین یعنی پروفیسر بندولیکا شرما، جناب شاہ ابوالفیض، شاہد جاوید، محترمہ دیبا، جناب منیر، محترمہ دروپدی اور جناب اوربندو سے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ آئے اور اس اہم پروگرام کا حصہ بنے اور تخلیقیت کے سمندر میں غوطہ زن ہوئے اور ملک کی رنگ برنگی،تابناک اور اختراعی مستقبل کے ساتھ چلے۔ پروفیسر ڈاکٹر بندولیکا شرما اور جناب شاہ ابوالفیض بھی اس پروگرام کے جیوری کا حصہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.