ETV Bharat / state

Cash Found From SP Leader's Car: سماجوادی پارٹی رہنما کی گاڑی سے پچاس لاکھ روپے برآمد

کانپورمیں انتخابی ضابطہ اخلاق Model Code of Conduct کے تحت پولیس نے پچاس لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ یہ خطیر رقم سماج وادی پارٹی کے ایک رہنما کے بتائے جا رہے ہیں۔

Cash Found From SP Leader's Car
Cash Found From SP Leader's Car
author img

By

Published : Jan 16, 2022, 5:35 PM IST

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور پولیس ہر غیر قانونی کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران کانپور میں پولیس چیکنگ کارروائی میں ایک گاڑی سے پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم برآمد ہوئی۔

راجیش کمار، ڈی سی پی، مشرقی کانپور

مزید تحقیقات کے لیے پولیس نے اس معاملے کو اسٹیٹک ٹیم اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سُپرد کر دیا ہے۔

بتایا گیا کہ یہ رقم سماج وادی پارٹی کے ایک رہنما کی گاڑی سے برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانپور کے چکیری تھانہ علاقہ میں دیر رات لکھنؤ۔کانپور اور الہ آباد۔کانپور کو جوڑنے والے رمادیوی چوراہے پر پولیس کی ٹیم گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی اور اسی دوران ایک بولیرو کار کو روکا جس میں سے 50 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

جس کار سے رقم برآمد ہوئے ہیں اس گاڑی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما امین رائن موجود تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ امین رائن سماجوادی پارٹی سے ضلع ارئی کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ حالانکہ امین رائن نے اس رقم کو ایک فروزن کمپنی کا رقم بتایا ہے۔ ان کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر پولیس نے اس پورے معاملے کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو سُپرد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ارئی کے امین رائن سیاست میں سرگرم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری بھی ہیں۔ وہ لکھنؤ سے کانپور جا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.