اترپردیش کے ضلع رامپور میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اعظم خان کی حمایت میں خواتین کے ایک جلسہ Election Campaign in Support of Azam Khan کے دوران معروف افسانہ نگار نکہت افلاک نے کہا کہ بھائی اعظم خاں مرد مجاہد آدمی ہے وہ پنجوں کے بل کھڑا ہونے والی شخصیت نہیں ہے۔ اس نے تپتے ہوئے سہرا کا سفر کرکے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء آعظم خان رامپور شہر اسمبلی حقلہ سے انتخابی میڈان میں ہیں۔ اعظم خاں کی غیر موجودگی کے باوجود رامپور میں ان کی حمایت میں لگاتار انتخابی جلسوں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف جہاں اعظم خاں کے فرزند اور سابق ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں تو وہیں دوسری جانب اعظم خاں کی اہلیہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی خواتین کے جلسوں کو خطاب Election Campaign in Support of Azam Khan کرکے اعظم خاں کو ووٹ کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔ اور ان کے ساتھ معروف افسانہ نگار نکہت افلاک بھی دیکھی جارہی ہیں۔
نتخابی جلسہ کے دوران نکہت افلاک نے اعظم خاں کو یاد کرتے ہوئے کافی جذباتی ہو گئیں۔ اور کہا کہ میرا بھائی مرد مجاہد ہے، پنجوں کے بل کھڑے ہونے والی شخصیت نہیں ہے۔ اس نے تپتے سہرا کا سفر کرکے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اعظم خاں کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لئے محمد علی جوہر یونیورسٹی جیسے ادارے کا قیام کر دیا۔
اعظم خاں کی ہمشیرا نے کہا کہ اعظم خاں دو برس سے جیل میں قید ہیں۔ Election Campaign in Support of Azam Khan اس کا درد صرف اس کی فیملی ہی سمجھ سکتی ہے۔ نکہت افلاک نے نواب خاندان کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستی نظام کی بھی صعبتیں جھیلی ہیں۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہندوستان آزاد ہوگا، ہم آزاد ہونگے، ہمارے فکر و نظر آزاد ہونگے لیکن بظاہر ایسا کچھ نہیں ہوا۔
مزید پڑھین:
ایمرجنسی کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے نکہت افلاک نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا بھی وقت دیکھا ہے جب ہماری والدہ نے سرد راتوں میں صحن میں رہ کر صرف اس وجہ سے راتیں گزاریں اور کمروں میں نہیں سوئیں کیونکہ ان کا بیٹا اعظم خاں شدید سردی میں بیرک میں تھا۔
نکہت افلاک نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اعظم خاں نے کہا غلطیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر صادق اور میر جعفر ہر زمانے میں رہے ہیں۔ آج کے میر صادق اور میر جعفر کی وجہ سے اعظم خاں جیل میں ہیں۔