ETV Bharat / state

ISRO Scientist Mohammad Areeb اسرو کے سائنسداں مظفر نگر کے رہائشی محمد اریب کے گھر جشن کا ماحول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 5:37 PM IST

چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے سائنسدان مظفر نگر کے رہائشی محمد اریب کے گھر جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ مظفر نگر کی عوام، خاص طور پر پڑوسی اور محلہ کے افراد ان کے گھر آکر مبارکباد دے ہیں اور اس طرح ایک جشن کا ماحول ہے۔

ISRO Scientist Mohammad Areeb
ISRO Scientist Mohammad Areeb

اسرو کے سائنسداں مظفر نگر کے رہائشی محمد اریب کے گھر جشن کا ماحول

کھتولی، مظفر نگر: چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ ہی مظفر نگر ضلع کے قصبہ کھتولی میں جشن کا ماحول ہے۔ اسرو کے ایک سائنسدان اریب احمد چندریان 3 کے لانچ سے لے کر لینڈنگ تک مشن کا حصہ رہے ہیں۔ بدھ کی شام جیسے ہی چندریان 3 چاند کی زمین پر اترا، لوگوں نے اریب کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے زبردست جشن منایا۔ کھتولی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے آتش بازی کر کے جشن منایا۔ اسرو میں سائنسدان کے اہل خانہ نے ضلع کے لوگوں کے ساتھ جشن منایا، لینڈنگ کے ساتھ ہی لوگوں نے مبارک باد پیش کی۔ مظفر نگر کے کھتولی قصبے کے محلہ مٹھو لال کے رہنے والے قاضی مہتاب ضیاء کے اکلوتے بیٹے اریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) میں انجینئر سائنسدان ہیں۔ جن کی تعیناتی سال 2021 سے سری ہری کوٹا، چنئی میں ستیش دھون خلائی ٹیسٹ سینٹر میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اریب کے والد کے مطابق ان کا بیٹا چندریان 3 سیٹلائٹ ٹیم کا حصہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری ٹیم پروجیکٹ کا کام کرتی ہے۔ بتایا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ جس کا نتیجہ چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ اور لینڈنگ ہے، اسرو کے سائنسدانوں نے جیسے ہی چندریان 3 کے چاند کی سطح پر اترنے کا اعلان کیا، مظفر نگر میں ڈھول اور نگاڈوں کی آواز سے آسمان گونج اٹھا۔ اسرو میں سائنسدان اریب احمد کے والد قاضی مہتاب ضیاء نے کہا کہ آج ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی اور اسرو کے سائنسدانوں کی کمر توڑ محنت نے ملک کو کامیابی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ مظفر نگر کے ایک بیٹے نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ میں کردار ادا کیا۔ کھتولی کے مکینوں نے بھی اریب کے والد کو مبارکباد دی اور ان لمحات کو ملک کے لیے یادگار قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.