ETV Bharat / state

نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست

نوئیڈا کے فیلکس ہسپتال کو کلین ہسپتال کے زمرے میں نوئیڈا شہر میں گزشتہ برس اکتوبر تا دسمبر 2019 تک تیسری سہ ماہی کے لئے صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کے مختلف پیرامیٹرز پر منعقد سوچھتا رینکنگ مقابلے میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ صاف شفاف یعنی سوچھتا رینکنگ 2020 کا انعقاد کیا گیا۔

نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست
نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:10 AM IST

سوچھ بھارت مشن کے مینڈیٹ میں تمام ہسپتالوں کو بہتر طریقہ سے صاف ستھرا بنانا اور ایک صحت مند ماحول کے وسیع ہدف کی طرف بڑھنا شامل ہے۔

ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی جے گپتا کے مطابق فیلکس ہسپتال کا واحد مقصد ملازمین، مریضوں اور آنے والوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست
نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست

اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہسپتال میں انفیکشن کی روک تھام کے لئے انفیکشن کنٹرول کے ضابطے کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے، اسی طرح وزارت صحت اور ریاستی حکومت کی ہدایات کو تمام شعبوں میں مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں ویکٹر امراض کنٹرول مہم کا تیسرا مرحلہ شروع

ان رہنمانا خطوط کے مطابق فیلکس ہسپتال میں مریضوں اور ملازمین کے لئے الگ سے انٹری ہالز بنائے گئے ہیں اور ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ہاتھ سینٹائز کی سہولت موجود ہے۔

تمام داخلی راستوں جیسے داخلی لابی، کوریڈورز اور سیڑھی، لفٹ، سیکیورٹی گارڈ بوتھس، آفس روم، میٹنگ روم، او پی ڈی، کیفٹیریا باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ اور صاف ستھرا کیا جاتا ہے اور سینیٹائزیشن اسٹیشن دفتر کے احاطے میں (خاص کر داخلے پر) میں نصب ہیں۔

ڈاکٹر گپتا نے مزید بتایا کہ فیلکس ہسپتال غیر کووڈ ہسپتال ہے۔ نہ صرف اسپتال انتظامیہ بلکہ مریضوں اور تیمارداروں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسپتال کے ماحول کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔'ہم آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.