ETV Bharat / state

یوگی اقتدار میں جرائم پیشہ افراد بے خوف: اکھلیش - سپاہی کا قتل کردیا

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں لگاتار شراب مافیا زہر ملا کر لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔

Akhilesh Yadav
اکھلیش
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 10:06 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی بات کرتے ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد بے خوف ہیں اور انہیں نظم ونسق کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔ انتظام و انصرام بری طرح سے تباہ ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں لگاتار شراب مافیا زہر ملا کر لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ اترپردیش میں اب پولیس اہلکار کی دھیجاں اڑائی جارہی ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں کانپور سانحہ کے بعد کاس گنج میں اقتدار کی حمایت یافتہ شراب مافیاوں کے ذریعہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے ایک سپاہی کا قتل کردیا گیا۔ داروغہ شدید طور سے زخمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خاں اور جوہر یونیورسٹی کے انصاف لیے لڑائی لڑیں گے: اکھلیش یادو

انہوں نے کہا کہ راجدھانی لکھنو میں خاتون ہراسانی کے واقعات نہیں رک رہے ہیں۔ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر یونیورسٹی لکھنو میں ایک طالبہ سے سرراہ چھیڑ خانی کی گئی، مخالفت کرنے پر بھائی کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ اطلاع کے گھنٹوں بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ جرائم کے اعداد بتاتے ہیں کہ ریاست میں خواتین اور بچیوں سے متعلق جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی کی 'ٹھوکو پالیسی' چل رہی ہے۔ اس پالیسی کی وجہ سے پولیس بے قصور عوام کو پریشان کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.