ETV Bharat / state

علیگڑھ میں حلال سرٹیفکیسن والے مصنوعات کی تلاشی شروع - ریاست اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیٹ

اتر پردیش کی حکومت کا حلال سرٹیفیکیشن سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقہ میں الکریم میگا مارٹ میں ایف ڈی آئی کی ٹیم نے حلال سرٹیفیکیشن والے مصنوعات کی تلاشی کرکے کچھ مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں سیز کر دیا ہے۔FDI Action Against Halal Product In Aligarh

علیگڑھ میں حلال سرٹیفکیسن والے مصنوعات کی تلاشی شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 4:32 PM IST

علیگڑھ میں حلال سرٹیفکیسن والے مصنوعات کی تلاشی شروع

علیگڑھ:ریاست اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیٹ سے متعلق مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کی مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اتر پردیش میں حلال سرٹیفیکیشن کے نام پر دھوکہ دہی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور حلال سرٹیفکیٹ کے ساتھ کئی مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔ تمام حلال مصنوعات میں ڈیری مصنوعات، چینی، نمکین، مصالحے، صابن، کپڑے کو بھی حلال قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پورے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

ضلع علیگڑھ کے مختلف علاقوں میں ایف ڈی اے کی ٹیم چھاپے مار کر حلال سرٹیفیکیشن والے مصنوعات کو سیز کررہی ہے۔ تھانہ کوارسی کے علاقہ جیون گڑھ میں موجود الکریم نامی میگا مارٹ میں گزشتہ روز ایف ڈی آئی کی ٹیم نے چھاپہ مارا جس کے دوران انہوں نے تمام مصنوعات کی جانچ کی جس کے دوران کچھ مرچ مسالے جس میں حلال سرٹیفیکیشن تھا کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی اور انہیں سیز کردیا۔

الکریم میگا مارٹ کے مالک محمد شعیب نے بتایا ایف ڈی آئی کی ٹیم گزشتہ روز جب یہاں حلال سرٹیفیکیشن والے مصنوعات کی تلاش میں آئی تو ہمنے ان کی پوری مدد کی تھی، ہم حکومت اور علیگڑھ انتظامیہ کے حدایات اور آرڈر کے مطابق ہی اپنا کاروبار کرتے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔ ہمیں ایف ڈی آئی کی ٹیم نے حلال سرٹیفیکیشن والے مصنوعات کی فروخت پر پابندی کے بارے میں بتایا تو ہمنے جو بھی ہمارے پاس مصنوعات تھے ان کو ہٹا دیا اور اب ان کی خرید فروغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پپڑھیں:مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن پر پابندی سے عوام پر کوئی اثر نہیں پوگا

انہوں نے مزید بتایا کچھ مرچ مسالوں کو سیز کر وہ اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں اور انہوں نے ہمسے ان مصنوعات کو بنانے والے کا پتہ اور بل بھی مانگا تھا۔ اب ہمیں معلوم چل گیا ہے کہ حلال سرٹیفیکیشن والے مصنوعات کی خرید فروغ پر پابندی ہے اس لئے اب ہم کسی بھی ایسی چیز کی خرید فروغ نیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.