ETV Bharat / state

جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا

جونپور میں حضرت شیخ محمد فاضل شاہ کا 85واں عرس کورونا وبا کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا
جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 2:38 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے محلہ شیخ محامد میں واقع درگاہ پر حضرت شیخ محمد فاضل شاہ کا 85واں سالانہ عرس بڑے ہی سادگی و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے مزار پر چادر پوشی و گلپوشی کرکے ملک میں امن و امان و کورونا وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعائیں مانگی جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے دیگر پروگرام منسوخ کر دئیے گئے۔

جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا

عرس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اس دوران درگاہ کو سجایا و سنوارا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی، عوام کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد چادر پوشی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے چھتیس گڑھ سے پہنچے عقیدت مند عبد العزیز نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ چادر پوشی کی اور منتیں و مرادیں مانگی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ 'بابا کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار پر حاضری ہوئی اور چادر پوشی کرکے ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔' انہوں نے کہا کہ 'لوگ چاہے جتنا بھی ہندو مسلمان کے درمیان تفریق ڈالنے کی کوشش کریں جب خدا نہیں چاہے گا تو کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔'

یہ بھی پڑھیں: اتفاق رائے کے ساتھ امیر شریعت کا عہدہ قبول: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

مہمان اعزازی سماج وادی پارٹی کے رہنما استقبال قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت صوفی سنتوں کا ملک رہا ہے جہاں ہمیشہ قومی یکجہتی کا پیغام دیا جاتا رہا ہے ہندو مسلمان دونوں آپس میں ملکر پیار و محبت کی تعلیم دیتے رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'چاہے حضرت نظام الدین اولیاء رہے ہوں یا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، کبیر، گرو نانک تمام صوفی سنتوں نے ملکر بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'آج اس عرس کے موقع پر میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ وہ ملک میں امن و امان اور محبت و بھائی چارہ پیدا کرے اور انسانیت عام ہو اور سبھی ہندو مسلم آپس میں ملکر ایک خوبصورت ہندوستان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.