علی گڑھ: اتر پردیش کے علی گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما روبی خان کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ روبی خان نے گنیش چتُرتھی کے موقع پر گنپتی کی پوجا کی تھی۔ اس معاملے میں روبی خان نے کہا کہ ان کے خلاف فتویٰ جاری کرنا تفریق کے مترادف ہے۔ Utter Pradesh BJP Leader Ruby Khan
دراصل معاملہ اتر پردیش کے علی گڑھ کا ہے۔ یہاں گنیش چترتھی کے موقع پر مسلم بی جے پی رہنما روبی خان نے اپنے گھر میں بھگوان گنیش کی مورتی رکھی ہے اور اس کی پوجا ارچنا کر رہی ہے۔ اس کی مخالفت میں دیوبند کے مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کیا ہے۔ مفتی ارشد فاروقی نے اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنےگھر میں گنیش کی مورتی رکھنے والی روبی آصف خان بی جے پی مہیلا مورچہ کی ڈویژنل نائب صدر ہیں۔ گنیش کی مورتی کی تنصیب کے بعد سے وہ مسلسل سُرخیوں میں ہیں۔