ETV Bharat / state

رامپور: یتیم خانہ معاملے میں فصاحت خاں گرفتار - Rampur news

رامپور میں یتیم خانہ معاملے میں آج پولیس نے ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خاں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر سماجوادی حکومت کے دوران یتیم خانہ کے رہائشیوں کے ساتھ مار پیٹ، لوٹ پاٹ کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔

رامپور: یتیم خانہ معاملے میں فصاحت خاں گرفتار

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں یتیم خانہ معاملے میں آج پولیس نے ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خاں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر سماجوادی حکومت کے دوران یتیم خانہ کے رہائشیوں کے ساتھ مار پیٹ، لوٹ پاٹ کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔

رامپور میں وزیر اعلی یوگی کی پولیس سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلمینٹ اور سابق وزیر محمد اعظم خاں اور ان کے حامیوں کےخلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔

اعظم خاں متعدد معاملوں کی پاداش میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذشتہ ساڑھے تین ماہ سے بھی زائد عرصے سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔لیکن ان کی مشکلات پھر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

رامپور: یتیم خانہ معاملے میں فصاحت خاں گرفتار۔ویڈیو

ابھی دو روز قبل اعظم خاں کے ذریعہ تعمیر کردہ ایک مارکیٹ پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلوا دیا تھا تو وہیں آج پولیس نے اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خاں عرف شانو کو گرفتار کیا ہے۔

رامپور کے پولیس سپرنٹنڈٹ شگن گوتم کے مطابق فصاحت علی شانو یتیم خانہ معاملے میں ملزم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ سماجوادی دور حکومت میں جب اعظم خاں کے رامپور پبلک اسکول کا تعمیراتی کام چل رہا تھا تو اس دوران وقف کی زمین پر واقع یتیم خانہ کو خالی کرانے کے لئے وہاں کے رہائیشیوں کے ساتھ مارپیٹ کی تھی ۔

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران اعظم خاں کے میڈیا انچارج شانو نے لوٹ پاٹ کرکے زیورات کی چوری کی تھی اور ساتھ ہی وہاں بندھی دو بھینس کو بھی کھول کر لے گئے تھے۔

ایس پی شگن گوتم نے میڈیا کو دیے اپنے بیان بتایا کہ فصاحت شانو سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کیا گیا ہے وہیں دو بھینسیں فصاحت شانو کے کھیت سے برآمد کی گئیں ہیں۔فصاحت علی شانو کو تقریباً آٹھ معاملوں کے تحت کارروائی کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے وہیں مزید معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.