یونانی میڈکل کیمپ کے کنوینر حکیم اے ایچ عثمانی نے بتایا کہ اس کیمپ کا اصل مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات اور یونانی پیتھی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'وہ ہر برس 5-6 میڈکل کیمپ منعقد کرتے ہیں اور تقریبا 200 سے 250 مریض کیمپ سے استفادہ حاصل کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ ان میڈکل کیمپ کا مثبت نتیجہ یہ ہے کہ یہاں جو ایک دفعہ آتا ہے وہ یونانی کا قائل ہوتا ہے اور مسلسل یونانی کا علاج کرانے لگتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں ہر طبقے کے لوگ آتے ہیں، وہ اس کیمپ کے تمام اخراجات خود ہی برداشت کرتے ہیں کچھ دواؤں کی کمپنیاں بھی اس میں تعاون کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: محمد نوشاد کو سماجوادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا
کیمپ میں آنے والے مریضوں نے بھی کیمپ کے کنوینر کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے'۔