اجلاس میں کئی اضلاع سے کسانوں نے پدمشری اعزاز یافتہ رام سرن ورما کے فارم ہاوس پر آلو، ٹماٹر، کیلا اور مرچ سمیت تمام فصلوں کے کھیتوں کو دیکھا اور معلومات حاصل کی، تاکہ وہ اپنے کھیتوں سے بہتر پیداوار کر سکیں۔
بارہ بنکی سے کوئی 15 کلومیٹر دور واقع منعقد اس اجلاس میں ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل، مرکزی وزیر مملکت زراعت پروشتم روپالا سمیت محکمہ زراعت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور رام سرن ورما کے ذریعہ مخطلف فصلوں کی جدید ٹیکنالوجی سے کی جا رہی زراعت کا جائیزہ لیا۔
تقریب کے دوران بہتر کھیتی کرنے والے 10 کسانوں کو گورنر آنندی بین پٹیل نے انعام سے بھی سرفراز کیا۔ رام سرن کے کھیتوں کے معائینے کے دوران مرکزی وزیر مملکت پروشوتم روپالا کو رام سرن ورما کی آلو بونے کی جدید ٹیکنالوجی کافی پسند آئی۔
انہوں نے اپنے افسران کو ہداہت دی کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھائیں۔ اس دوران گورنر آنندی بین پٹیل نے بھی رام سرن ورما لی مزید تعریف کی۔