ETV Bharat / state

کسان یونین نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے برولہ سیکٹر 49 چوک پر چینی صدر شی جنپنگ کا پتلا اور چینی سامان نذر آتش کیا۔

کسان یونین نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا
کسان یونین نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 3:46 PM IST

اس موقع پر یونین کے قومی جنرل سکریٹری بیگراج گجر نے کہا کہ چین نے ہمارے 20 غیر مسلح فوجیوں کو دھوکہ سے مار دیا اور تقریباً 60-70 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔ ہم اس کارروائی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بدلہ لیا جائے۔

کسان یونین نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا

چینی کمپنیوں کے تمام معاہدوں کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر چین کا سامان نہ خریدیں اور ہر ایک کو اس حوالے سے بیدار بھی کریں۔

ریاستی جنرل سکریٹری بی سی پردھان نے کہا کہ اتر پردیش کے تمام کارکنوں نے عہد لیا ہے کہ کوئی کسان چین کا سامان کسی قیمت پر نہیں خریدے گا اور پوری ریاست میں ایک بیداری مہم چلائی جائے گی۔ لیکن حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے تمام معاہدوں کو منسوخ کرے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے اور مزید نئے معاہدے نہ کرے۔اس موقع پر کالو پنڈت، رئیس الدین ، دلشاد خان، پروین چوہدری، سریندر بنسل وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.