ETV Bharat / state

Farmer Protest in Noida نوئیڈا میں کسان رہنما نظر بند، کسانوں کا سڑک جام کرکے احتجاج - Farmers Under House Arrest in Noida

نوئیڈا میں کسان لیڈر سکھبیر خلیفہ گزشتہ روز کسان ساتھیوں کے ساتھ دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے سکھبیر خلیفہ اور دیگر رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کر دیا جس کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:06 AM IST

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج

نوئیڈا: اترپردیش حکومت کسانوں سمیت سماج کے ہر طبقہ کو ان کے جائز مطالبات کے حق سے بھی محروم کرنے پر بضد ہے۔ کسان ایک عرصے سے اپنے متعدد مطالبات کو لے کر مظاہرہ کرتے رہیں اور انہیں یقین دہانیوں کے علاوہ ابھی تک موجودہ حکومت سے کچھ بھی نہیں ملا۔ اسی کو لے کر کسان لیڈر سکھبیر خلیفہ گزشتہ روز کسان ساتھیوں کے ساتھ دادری کے ایم ایل اے تیج پال ناگر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے سکھبیر خلیفہ کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ ان کے علاوہ دیگر لیڈران کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے کسان شدید برہم ہو گئے اور سڑک پر اتر ائے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے کسانوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اب ان کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پولیس رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی دادری این ٹی پی سی سے متاثر کسان ہیں۔ کسان طویل عرصے سے این ٹی پی سی گیٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی کوئی ان کے مسائل سننے کو تیار نہیں ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کو 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مقامی نمائندہ اور دادری کے ایم ایل اے تیج پال ناگر کسانوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ یہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکھبیر خلیفہ نے بتایا کہ وہ این ٹی پی سی سے متاثرہ کسانوں کے ساتھ کل صبح دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کے گھر کا گھیراؤ کرنے جارہے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے انہیں گھر میں قید کردیا۔ کسان رہنما سکھبیر کا کہنا ہے کہ یہ سب پولیس افسران اور عوامی نمائندوں کی من مانی ہے۔ ہماری بات کو دبایا جا رہا ہے۔ کسانوں کی آواز کو دبانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اگر کسان اپنے مطالبے پر آواز اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ این ٹی پی سی سے متاثر کسان بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور نوئیڈا سیکٹر-70 کی سڑک پر اتر کر جام کر دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اب ایک بڑی تحریک ہوگی۔ عوامی نمائندے کسانوں کے مسائل نہیں سن رہے ہیں۔ کسانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے خلاف مقدمات درج ہوتے ہیں تو عوامی نمائندے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Kunwar Brijesh Singh Noida Visit 'نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کا گروتھ انجن بننے جارہا ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.