ETV Bharat / state

سہارنپور: کسانوں نے ٹرینوں کو روک دیا - کسانوں نے ٹرین روکی

پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق کسانوں نے جمعرات کو ضلع سہارنپور کے مختلف اسٹیشنوں پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کیے اور تقریباً 4 گھنٹے تک ٹرینوں کو روکے رکھا، بعد میں کسانو ں کی جانب سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کے سلسلہ میں صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ارسال کیا گیا۔

سہارنپور:کسانوں نےٹرینوں کو روک دیا
سہارنپور:کسانوں نےٹرینوں کو روک دیا
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:41 AM IST

سہارنپور علاقہ کے ٹپری جنکشن پر بھارتیہ کسان یونین نے 12بجے سے لے کر4 بجے تک ڈیرہ ڈالے رکھا۔

گزشتہ تین مہینے سے چل رہی کسانو ں کی تحریک کے چلتے جہاں حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کے کسانوں کے مطالبے کو پورا نہیں کررہی ہے وہیں کسان پرزور طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

سہارنپور:کسانوں نےٹرینوں کو روک دیا

کسانوں نے سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کو روک دیا ، تقریباً 4سے 5گھنٹے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی جس سے مسافروں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر اس قدر پریشان تھے کہ وہ انتظامیہ سے بار بار مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں جلد سے جلد یہاں سے روانہ کیا جائے تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

بعد ازاں کسانوں نے تینوں قوانین کے خلاف ایک میمورنڈم بھی افسران کو سونپا۔ اس دوران پولیس فورس موقع پر موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.