ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مکمل طور پر مستعد ہے۔
اس دوران انتظامیہ کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ پر کسی بھی قسم کے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جائے گا جس سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں:
'ایم پی، ایم ایل اے کے خلاف تبصرہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی'
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے حساس علاقوں میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اور کسان تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو بھی کی جا رہی ہے۔ بارہ بنکی شہر دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس کی جانکاری کسانوں کو دے دی گئی ہے تاکہ کسانوں کی جانب سے کوئی بھی ایسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جائے جس سے کورونا کے معاملے میں اضافہ ہوں۔ یا ضلع کا نظم و نسق خراب ہوں۔