ETV Bharat / state

امروہہ میں زرعی قوانین کی مخالفت جاری - اردو نیوز امروہہ

امروہہ ضلع میں زرعی قوانین کی مخالفت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کہیں کاشتکار زرعی قوانین کی مخالفت میں کچی فصل کاٹ رہے ہیں، تو کہیں بی جے پی رہنماؤں و کارکنان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

farmers protest against new farm laws in amroha
امروہہ میں زرعی قوانین کی مخالفت لگاتار جاری
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 8:30 AM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں زرعی قوانین کی مخالفت میں تحصیل دھنورہ کے گاؤں چندر فارم میں کسانوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں بی جے پی رہنماؤں کے کچھ نوجوان پوسٹر پھاڑتے نظر آ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

چندر فارم کے کسان رہنما راجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، 'انہوں نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاؤں میں پوسٹر پھاڑ دیئے ہیں اور واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی بھی بی جے پی کارکن گاؤں میں نہیں آئے، جب تک کہ زرعی قانون واپس نہیں لیا جاتا۔ یہ احتجاج جاری رہے گا۔'

گاؤں کے دوسرے نوجوان بھی یہی کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب تک کہ تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہوتا ہے، یہ احتجاج جاری رہے گا۔

ضلع کے گجرولا علاقے کے گاؤں دریا پور بزرگوں میں بھی کسانوں نے احتجاج کیا اور اپنے کھیتوں میں کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلایا۔

مزید پڑھیں:

تمل ناڈو: راہل گاندھی کا رقص آپ نے دیکھا کیا؟

ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ تینوں زرعی قانون ان کو کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہے اور بہتر ہے کہ ان کی فصل سرکار برباد کرے، اس کو خود کسان اپنے ہاتھوں سے برباد کر لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.