ETV Bharat / state

نوئیڈا: احتجاج کو تیز کرنے کی حکمت عملی کا آغاز - دہلی میں وزیر اعظم سے بات چیت

بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ سنگھ نے عہدیداروں اور کارکنان کو بتایا کہ 'اب دہلی میں وزیر اعظم سے بات چیت ہوگی۔ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے بجائے بار بار تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔ اس سے احتجاج کرنے والے کسانوں کی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔'

نوئیڈا: احتجاج کو تیز کرنے کی حکمت عملی کا آغاز

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 9:45 PM IST

نوئیڈا اور دہلی کے چلہ سرحد پر گزشتہ 40 دنوں سے احتجاج کر رہے کسانوں نے تحریک کو تیز کرنے کی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کسان 26 جنوری کو دہلی کے پریڈ گراؤنڈ میں جائیں گے۔ اس سے قبل 15 جنوری تک تمام اضلاع میں پریڈ کی ریہرسل ہوگی۔ 20 جنوری کو ریاست سمیت مختلف مقامات سے کسان نوئیڈا کا سفر کریں گے۔

نوئیڈا: احتجاج کو تیز کرنے کی حکمت عملی کا آغاز

بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ سنگھ نے عہدیداروں اور کارکنان کو بتایا کہ 'اب دہلی میں وزیر اعظم سے بات چیت ہوگی۔ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے بجائے بار بار تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔ اس سے احتجاج کرنے والے کسانوں کی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر کے کسان زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے سڑکوں پر ہیں۔ لیکن حکومت ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ کسانوں کے مطالبات درست ہیں اور حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ اگر 26 جنوری سے پہلے کسانوں کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کسان چلہ بارڈر سے ٹریکٹر کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ کا رخ کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کسانوں کو ایسے اقدامات کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ اگر حکومت نے ان کی بات مان لی تو کسان فوراً اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: کانگریس 15 جنوری کو 'کسانوں کا یوم حقوق' منائے گی

یوگیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 'کھیت میں رہنے والے کسانوں کو حکومت نے سڑک پر آنے پر مجبور کیا ہے۔ مرکزی حکومت اب تحریک کو ریاستوں کی جانب موڑنے کی فراق میں ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایم ایس پی کو نافذ کرے یا نہیں۔ لیکن کسان اسے پوری طرح منوا کر رہیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.