ETV Bharat / state

سہارنپور: کسانوں کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری - farmers protest in saharanpur

سہارنپور علاقہ کے تھانہ بڑگاؤں میں گزشتہ روز سے بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے زرعی قانون 2020 کی مخالفت کی جارہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 9:07 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے زرعی قانون واپس نہیں لیا تو احتجاج میں شدت لاءی جاءے گی اور آنے والی 28تاریخ کو مہا پنچایت طلب کی گئی ہے جس میں کسان حکومت کو جواب دینے کا کام کریں گے۔

اس دوران ایس ڈی ایم اور سی او کسانوں کے درمیان پہنچے اور انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی مگر دونوں افسران کو خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا۔

اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر اجب سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 25تاریخ سے ملک کے کسانوں نے سڑکوں پر اترکر حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور یہ بتادیا گیا کہ یہ بل کسانوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے، کیوں کہ یہ بل کسی بھی طریقہ سے کسانوں کے حق میں نہیں ہے۔

کسانوں کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری

انہوں نے کہا کہ 25تاریخ کو پورے ہندوستان میں کسانو ں کی جانب سے چکا جام کرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو کسانو ں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اجب سنگھ نے کہا کہ حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ یہ بل کسانوں کے حق میں ہے، لیکن ہمارا کہنا یہ ہے کہ یہ بل کسی صورت میں کسانوں کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے انتظامیہ کے افسران ہمیں منانے کے لئے آرہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی یقین دہانی کسانوں کو نہیں کرائی گئی۔ ا س لئے ہم زرعی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور جب تک ہمیں کوئی یقین دہانی نہیں مل جاتی اور یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.