ETV Bharat / state

Protest against Agni path scheme: نوئیڈا میں کسانوں کا اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج - Agni path scheme

اترپردیش کے نوئیڈا میں مرکزی حکومت کی قلیل مدتی فوج بھرتی اسکیم ''اگنی پتھ'' کے خلاف متحدہ کسان مورچہ کے اراکین نے احتجاج کیا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کے باہر کسانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی Farmers Protest against Agni path scheme۔

Protest against Agni path scheme
Protest against Agni path scheme
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 10:47 PM IST

Updated : Jul 3, 2022, 11:00 PM IST

نوئیڈا: متحدہ کسان مورچہ نے حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے نعرے لگائے۔ ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کے باہر کسانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ بعد ازاں، ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے کسانوں کے درمیان بیٹھ کر بات چیت کی اور میمورنڈم لیا Farmers Protest against Agni path scheme in Noida۔

ویڈیو دیکھیے۔

اگنی پتھ اسکیم Agni path scheme کے خلاف احتجاج میں کسان علی الصبح کلکٹریٹ پہنچے اور دھرنے کے مقام پر بیٹھ گئے۔ کافی دیر بعد اے ڈی ایم ڈاکٹر نتن مدن میمورنڈم لینے کسانوں کے پاس پہنچے۔ کسانوں نے انہیں میمورنڈم دینے سے انکار کر دیا۔ ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے پر اڑے رہے۔ ناراض کسانوں نے مین گیٹ پر احتجاج شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد ناراض کسان ضلع مجسٹریٹ کے کمرے میں جانے کی ضد کرنے لگے۔ کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری موقع پر طلب کر لی گئی۔ ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا ہریش چندر بھی پہنچ گئے۔ جب کسان ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کی طرف بڑھے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی اپنے دفتر سے باہر آئے اور کسانوں کو ہو سکون کرایا۔

مزید پڑھیں:

ڈی ایم DM Noida نے دفتر کے باہر زمین پر بیٹھ کر کسانوں سے بات کی۔ بات چیت کے بعد کسانوں نے انہیں میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم کے ذریعہ کسانوں نے کہا کہ فوج میں سپاہیوں کی براہ راست بھرتی کو روک دیا گیا ہے۔ فوج اور فضائیہ میں شروع ہونے والا تصدیق شدہ بھرتی کا عمل بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت بھرتیوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ اس موقع پر مغربی اترپردیش کے صدر پون کھٹانہ، انیت کاسانہ، مترو نگر، پرویدر آوانہ، سنیل پردھان، چندرپال، پھررام، بیلی بھاٹی، جیویر نگر، انکور شرما، ریاست علی، للت چوہان، سریندر ناگر، مہیش کھٹانہ، یوگیش بھاٹی وغیرہ موجود تھے۔

Last Updated : Jul 3, 2022, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.