ETV Bharat / state

لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ - شاہراہوں پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات

لکھیم پور کھیری میں گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کے خلاف پورے اتر پردیش میں کسانوں کا احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کسان تنظیموں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 9:45 AM IST

پیلی بھیت/لکھنؤ: لکھیم پور کھیری میں گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کے خلاف پورے اتر پردیش میں کسانوں کا احتجاج شروع ہوگیا ہے ۔مختلف اضلاع میں کسان تنظیموں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ اس دوران پیلی بھیت میں کسان تنظیم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بھی تصادم ہوئے ہیں۔

وہیں لکھنؤ کے انجینئرنگ کالج چوراہے پر کسانوں نے مظاہرے شروع کردئے ہیں۔ لکھنؤ سے ملحقہ اضلاع لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ الٹ ہوگئی ہے۔

لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ
لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ

اترپردیش کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار اور آئی جی رینج لکھنؤ لکشمی سنگھ لکھیم پور کھیری پہنچ گئے ہیں۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سڑکوں اور شاہراہوں پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کسانوں کو سڑک پر آنے سے روک رہی ہے۔

ویڈیو

لکھیم پور کھیری میں کسان سے ملنے جارہے سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر جگدیو سنگھ کے قافلے کو پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہوئے تصادم کے بعد شاملی کے کسانوں نے لکھیم پور کھیری کے واقعے پر غصہ کا اظہار کیا ہے۔

لکھنؤ میں بھی جگہ جگہ کسان سڑک پر احتجاج کرنے لگے ہیں۔ کسانوں کا ایک گروپ جانکی پورم کے انجینئرنگ کالج چوراہے پر اپنے ہاتھوں میں کسان یونین کے جھنڈے لےکر مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ جس کے بعد سے ٹریفک نظام متاثر ہے، تاہم پولیس محکمہ کو اس کی جانکاری ملتے ہی علی گنج اے سی پی اکھلیش سنگھ موقع پر پہنچے اور کسانوں سے بات کی جس کے بعد کسانوں نے صدر جمہوریہ کے نام ایس پی کو ایک میمورنڈم سونپا۔

اس واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت بھی غازی پور سے لکھیم پور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہیں دیگر پارٹیوں کے رہنما بھی لکھیم پور پہنچنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں پیلی بھیت سے بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع جنرل سکریٹری یادویندر سنگھ سوڈھی، پورن پور میں جاری مظاہرے کے دوران کسانوں تک پہنچ کر پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہندر سنگھ سوڈھی نے کہا کہ 'بی جے پی رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے کا کسانوں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔' وہ اب بی جے پی چھوڑ کر کسانوں کی حمایت کر رہے ہے اور وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.