ETV Bharat / state

Farmers Decided Not To Celebrate Holi: حکومت سے پریشان کسانوں کا ہولی نہیں منانے کا فیصلہ، این ٹی پی سی کی ہولی جلائی

نوئیڈا گوتم بدھ کے کسان اتر پردیش کی حکومت کی بے رخی ،ہٹ دھرمی اور کسان مخالف پالیسی سے اس قدر پریشان اور دکھی ہیں کہ انہوں نے اس بار ہولی نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے حکومت سے کسان مخالف پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔Farmers Decided Not To Celebrate Holi

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 7:41 PM IST

حکومت سے پریشان کسانوں کا ہولی نہیں منانے کا فیصلہ، این ٹی پی سی کی ہولی جلائی

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے نوئیڈا گوتم بدھ کے کسان اتر پردیش کی حکومت کی بے رخی ،ہٹ دھرمی اور کسان مخالف پالیسی سے اس قدر پریشان اور دکھی ہیں کہ انہوں نے اس بار ہولی نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔NTPC دادری میں موجود سے متاثرہ 24 گاؤں کے کسان مساوی معاوضہ اور روزگار اور دیگر مطالبات کے لئے رسول پور میں چار ماہ سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں،

آج بھارتیہ کسان پریشد کے قومی صدر سکھویر خلیفہ اور کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار کسانوں کے لئے ہولی کا تہوار نہیں منایا جائے گا۔رسول پور دھرنے کے مقام پر راکشس کے روپ میں این ٹی پی سی کو جلا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ہزاروں خواتین اور یوتھ نے راکشس کے روپ میں این ٹی پی سی کا پتلا نذر آتش کیا۔

خلیفہ سکھ ویر نے کہا کہ این ٹی پی سی نے انسانیت کی خلاف ورزی کی ہے۔کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ این ٹی پی سی کی وجہ سے علاقے کا پانی اور ہوا آلودہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کینسر، دمہ اور ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریاں موت کا سبب بن رہی ہیں،کسانوں کے حصہ میں صرف بیماریاں آئی ہیں،جبک تک کسانوں کے مطالبات اور معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تب تک کسان خاموش نہیں بیٹھنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہولی کے بعد کسان کوئی بھی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ہولی کے بعد این ٹی پی سی اور حکومت بات چیت سے مسئلہ حل نہیں کرتی ہے کسان کرو یا مرو کی صورتحال میں ہوں گے۔اب کسان جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔سڑک سے پارلیمنٹ تک آخری دم تک جنگ لڑیں گے۔این ٹی پی سی دادری معاہدوں کی تکمیل تک این ٹی پی سی کا کوئی تعمیراتی کام جاری نہیں رہنے دے گا۔کسانوں نے بی جے پی کے مقامی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کو بھی نشانہ پر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jaunpur Cylinder Blast جونپور میں سلنڈر پھٹنے سے چار زخمی

ان کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے دادری این ٹی پی سی کے 24 گاؤں کے کسان دھرنے پر ہیں لیکن کوئی بھی عوامی نمائندہ ملنے تک نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ملتے ہوئے شرماتے ہیں یا رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ طاقت کے نشے میں مدہوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.