نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس کے پیش نظر نوئیڈا ڈی این ڈی بارڈر پر ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔ ہزاروں گاڑیاں جام میں پھنسی ہوئی ہیں۔
ڈی این ڈی بارڈر کے علاوہ کسان تنظیموں کے کارکنان نے دہلی جانے والے تمام سڑک کو بند کردئے ہیں۔ این سی آر میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام ایکسپریس وے اور ہائی ویز پر پولیس کی بڑی تعداد تعینات ہے۔
پولیس مسلسل ٹریفک کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کئی جگہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ کسانوں نے کئی میٹرو اسٹیشنوں پر بھی احتجاج شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف تقریبا 40 تنظیموں کے متحدہ کسان مورچہ نے پیر کو صبح 6:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر میں چکہ جام کا اعلان کیا تھا۔