ETV Bharat / state

Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا - کسانوں نے پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا

دو ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے کسانون کا اب صبر باندھ ٹوٹنے لگا ہے۔اب انہوں نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کل انہوں نے بی جے پی کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا تو آج صبح نوئیڈا کے کسانوں نے دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا۔

Noida Farmers Protest
کسانوں نے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 2:52 AM IST

ناگر کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ہے لیکن کسان ان کے فریب میں نہیں آئے اور ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی، وہیں کچھ کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کا گیٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔

کسان عام لوگوں کو اتھارٹی کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی۔ دراصل کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ 84 دنوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کسانوں نے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا

اس سلسلے میں کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کا گیٹ بند کر دیا اور عام لوگوں کو جانے سے روک دیا۔یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ کو عارضی طور پر بند کیا تھا۔

اس معاملے میں تقریباً 1000 کسانوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ کو نیا مسکن بنایا

کسان پنکج سنگھ کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ محض سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔

پنکج سنگھ نے کسانوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کے مطالبات کو ہائی کمان تک پہنچائیں گے۔ 26 یا 27 نومبر کو وہ کسانوں کے ساتھ لکھنؤ جائیں گے اور ہائی کمان سے بات چیت کریں گے۔ تاہم کسانوں نے اس یقین دہانی سے اتفاق نہیں کیا۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے مسائل نوئیڈا میں ہی حل کیے جائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.