یہی وجہ ہے کہ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کسان کووڈ-19 کے خطرے کے باوجود بے خوف ہوکر کام کر رہے ہیں، حالانکہ انتظامیہ نے کسانوں کے کام پر پابندی نہیں لگائی ہے۔ ہاں انہیں حفاظتی اقدام کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ ضرور دیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے پہلے دن ای ٹی وی بھارت نے بارہ بنکی کے جہانگیرآباد روڈ پر واقع اترورہ گاؤں کا معائنہ کیا۔ یہاں کسان کھیتوں میں فصل تیار کرتے، لگاتے اور کام کرتے نظر آئے۔
گفتگو کے دوران کسان کووڈ-19 کے خطرے سے بے خوف نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آنا جانا چھوڑ دیا ہے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کر رہے ہیں، لیکن کھیتی نہیں چھوڑ سکتے کیوںکہ اس سے ان کا اور ملک کے عوام کا پیٹ بھرنا ہے، کچھ کسان ایسے بھی تھے جن کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی بھی ہو رہی ہے۔ جگہ۔ جگہ ناکہ بندی کو وجہ سے انہیں کھیتی کی استعمال کی ضروری اشیاء نہیں مل رہی ہے۔
وہیں انتظامیہ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ کھیتی پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن کسان تحفظ کا انتظام ضرور کریں۔